Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

سعودی عرب ابراہام معاہدے میں شامل نہیں ہوگا

امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو زور دیکر تاکید کی تھی اسرائیل کے ساتھ ابراہام معاہدے میں شمولیت کا وقت آگیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے صدر ٹرمپ کی ابراہام معاہدے میں شمولیت کی دعوت کو ٹھکراتے ہوئے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مسئلے پر ہمارا مؤقف پہلے جیسا ہی ہے۔ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی واضح، قابلِ اعتماد اور ناقابلِ واپسی راہ ضروری ہوگی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات صرف اسی صورت ممکن ہوں گے جب فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے حقیقی ضمانتیں موجود ہوں کیوں کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا انحصار اسی منصفانہ اور جامع حل پر ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی متعدد مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button