Select Language
شوبز

ایمی ایوارڈ یافتہ دی سمپسنز کے رائٹر چل بسے

ایمی ایوارڈ یافتہ معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اور اسٹیج ڈائریکٹر ڈینیئل انتھونی مک گراتھ المعروف ڈین مک گراتھ فالج کے باعث چل بسے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ڈین مک امریکی ٹی وی اور مزاحیہ تحریر کی دنیا میں ایک معتبر اور بااثر نام تھے، انہوں نے جاپانی اور چینی تاریخ و سیاست کی تعلیم حاصل کی تاہم جاپانی زبان کے تمام کورسز میں ناکامی کے باوجود وہ ہارورڈ لیمپون میں بطور رائٹر، ایڈیٹر اور کارٹونسٹ کام کرتے رہے۔ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران ڈین مک گراتھ MIT میں کمپیوٹر گیمز ڈیزائن کرنے میں بھی مصروف رہے، ہالی وڈ جانے سے قبل وہ سرکاری اسپتالوں، کلینکس اور ایمرجنسی وارڈز میں طویل عرصہ خدمات سرانجام دیتے رہے۔ٹی وی کی دنیا میں ان کا باقاعدہ آغاز سیٹر ڈے نائٹ لائیو (SNL) میں لکھاری کے طور پر ہوا، جہاں انہوں نے کرس فارلے اور ایڈم سینڈلر جیسے معروف فنکاروں کے ساتھ کام کیا، ڈین مک گراتھ نے کئی مشہور شوز کے لیے بھی تحریری خدمات انجام دیں۔بعدازاں وہ دنیا کے مقبول ترین اینیمیٹڈ سٹ کام دی سمپسنز کی ٹیم میں شامل ہوئے اور کئی اقساط کے شریک مصنف رہے جب کہ اسی کام پر انہیں ایمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button