بین الاقوامی
Trending

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک 106 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور 24 گھنٹوں میں مزید 106 فلسطینی شہید اور350 زخمی ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ جنوبی غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ اوراسرائیلی فوج میں جھڑپیں جاری ہیں، القسام بریگیڈ نے ایک مقام پر اسرائیلی فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر فضائی حملے کیے جس میں ایک شہری شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔غزہ کی ناکہ بندی کی وجہ سے خوراک کی شدید قلت،فاقہ کشی میں تیزی سے اضافہ ہوگیا۔واضح رہے کہ نصیرات کیمپ کے شمال میں بھی شدید بمباری کی گئی تھی، جس سے کئی عام شہری زخمی ہو گئے، العودہ ہسپتال میں غزہ کے ساحل سے ایک فلسطینی ماہی گیر کی لاش بھی منتقل کی گئی تھی، خان یونس کے علاقے عبسان الجدیدہ میں ایک رہائشی گھر پر بمباری کی گئی، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔سب سے ہولناک حملہ غزہ شہر کے الرمل علاقے میں کیا گیا تھا، جہاں ایک مارکیٹ اور ریستوران کو نشانہ بنایا گیا تھا، اس حملے میں کم از کم 32 افراد شہید اور 86 سے زائد زخمی ہوئے تھے، مقامی صحافی یحییٰ صبیح بھی شہدا میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button