Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

دشمن جنگ میں ناکامی کے بعد سازش پر اترآیا:سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای

تہران: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہےکہ دشمن میدانِ جنگ میں شکست کے بعد اب ملک کے اندر اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ روح اللہ خمینی کی 37 ویں برسی کے موقع پر سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا تحریری پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نےکہا کہ ان خطرات کے مقابلے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ عوام میں مایوسی، بددلی یا ناامیدی پیدا کرنے والا کوئی بھی عمل درحقیقت دشمن کی مدد کرنے جیسا ہے۔مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دشمن میدانِ جنگ میں شکست کے بعد اب ایرانی عوام کی استقامت کو کمزور کرنے اور ملک کے اندر اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button