رشی کپور کو ہمیشہ اپنے ساتھ محسوس کرتی ہوں:نیتو کپور

29

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ و بھارتی اداکارہ نیتو کپور کی سات سال بعد فلمی دْنیا میں واپسی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتو کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ رشی کپور کو اپنے ساتھ محسوس کرتی ہیں۔اس حوالے سے نیتو کپور نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ فلم کی شوٹنگ کیلئے تیار ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ تصویر میں اداکارہ کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔

نیتو کپور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا کہ ایک طویل عرصے کے بعد فلمی سیٹ پر میری واپسی ہوئی ہے اور میرے لیے یہ ایک نئی شروعات ہے ۔ نیتو کپور نے کہا کہ میں اب خود اپنی ذات کو محسوس کرنے لگی ہوں، تھوڑی خوفزدہ ہوں لیکن مجھے معلوم ہے کہ رشی کپور سمیت تمام میرے پیارے میرے ساتھ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.