0

زیڈ ٹی ای نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون پیش کردیا

چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’زیڈ ٹی اِی‘ نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا۔عام طور پر فولڈ ایبل فونز کی قیمت پاکستانی ڈھائی سے تین لاکھ روپے کے درمیان ہوتی ہے، تاہم بعض فونز کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے تک بھی جا پہنچتی ہے۔تاہم ’زیڈ ٹی اِی‘ نے دیگر کمپنیوں کے مقابلے انتہائی سستا فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا، جسے جاپان میں فروخت سے قبل آن لائن خریدنے پر مزید رعایت بھی دینے کا اعلان کردیا گیا۔کمپنی نے ’زیڈ ٹی اِی: لبیرو فلپ‘ کو متعارف کراتے ہوئے اس کی جاپان میں پری آرڈر بکنگ پر تقریبا 50 فیصد رعایت کا بھی اعلان کردیا۔فون کو 7-6 انچ اسکرین، اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم جب کہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔’زیڈ ٹی اِی: لبیرو فلپ‘ کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں