سائنس فکشن فلم Interstellar کی دوبارہ ریلیز نے تاریخ رقم کر دی
فلم نے ایڈوانس بکنگ میں 1.40 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت کر کے 5 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے
ہالی وڈ کی مشہور فلم Interstellar کی دوبارہ ریلیز نے بھارت میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ فلم نے ایڈوانس بکنگ میں 1.40 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت کر کے 5 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ذرائع کے مطابق، فلم کے ایڈوانس ٹکٹ 16 جنوری سے فروخت کے لیے دستیاب تھے، جو کہ عام طور پر کسی بھی فلم کے ریلیز سے کچھ دن پہلے ہی شروع ہوتی ہے۔ چونکہ Interstellar پہلے ہی 2014 میں ریلیز ہو چکی تھی اور اس کا سنسر سرٹیفکیٹ موجود تھا، اسی لیے وارنر برادرز نے جلدی ٹکٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا، جو کہ ایک شاندار حکمت عملی ثابت ہوئی۔Interstellar کی پہلے دن کی کمائی اس کے 2014 کی ریلیز کے مقابلے میں دوگنی ہونے کی توقع ہے۔ فلم 7 سے 12 فروری تک سینما گھروں میں دکھائی جائے گی، اور اس کا پہلا دن تاریخی ہونے والا ہے۔ اس ریلیز کے ساتھ، یہ فلم تُمباد (1.50 کروڑ) اور یہ جوانی ہے دیوانی(1.10 کروڑ) کے سب سے زیادہ دوبارہ ریلیز اوپننگ ڈے کے ریکارڈ کو باآسانی توڑ دے گی۔ابتدائی طور پر IMAX کی ٹکٹ 200 سے 300 روپے میں دستیاب تھیں، لیکن بے پناہ ڈیمانڈ کی وجہ سے 450 سے 499 روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ مزید یہ کہ، ممبئی کے کئی سینما گھروں میں 24 گھنٹے شوز کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، اور دیگر شہروں میں بھی ایسا کیے جانے کی توقع ہے۔