بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور ہندوستان کے دمیان کرکٹ بحالی کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر کی شنگائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد پاک بھارت باہمی کرکٹ سیریز کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا ہے تاہم بھارتی بورڈ نے تاحال ٹیم کے آمد سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ نہیں کیا ہے۔دوسری جانب آئی سی سی چیئرمین کے جے شاہ کا منتخب ہونے کو اشارہ دیا جارہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کوئی اعتراض نہ اٹھانا بڑی وجہ ہے اور ہوسکتا ہے کہ دونوں بورڈز کے درمیان ڈیل طے پاگئی ہو۔سال 2008 ایشیاکپ کے بعد سے بھارت نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز 2012-13 میں کھیلی گئی تھی، سیاسی تناؤ اور حالات کی وجہ سے پاک بھارت ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔
0