0

ایران کےپٹرولیم کے شعبے پر امریکی پابندیوں میں توسیع

واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے ردعمل میں ایران کے پیڑولیم اور پیٹروکیمیکل کے شعبوں پر پابندیوں میں توسیع کردی۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملوں کے جواب میں امریکا نے ایران کے پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل شعبوں پر عائد پابندیوں میں مزید توسیع کردی ہے اور کہا ہے کہ اس سے ایران پر مالی دباؤ پڑے گا۔امریکی محکمہ خزانہ نے بیان میں کہا کہ پابندیوں سے ایران کو خطے کا امن خراب کرنے، امریکی شراکت داروں اور اتحادیوں پر حملوں کے لیے توانائی کے شعبے سے حاصل ہونے والے سرمایہ کے مواقع محدود ہوں گے۔بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے کے تحت محکمہ خذانہ ایرانی معیشت کے پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل شعبے میں کام کرنے والے کسی بھی فرد پر پابندی عائد کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں