ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی اداکاری سے بھرپور ہارر کامیڈی فلم ‘استری 2نے باکس آفس پر سبھی توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور تجارتی ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن سے زبردست کمائی کی ہے اور اب باضابطہ طور پر 500 کروڑ کلب میں شامل ہو چکی ہے۔راجکمار راؤ کی اس فلم نے اپنے پہلے ہفتے میں 307.80 کروڑ روپے کمائے ہیں، جس میں پریویو شوز کی آمدنی بھی شامل ہے، جبکہ دوسرے ہفتے میں فلم نے 145.80 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔’استری2‘ نے تیسرے جمعہ کو 9.25 کروڑ روپے، تیسرے ہفتہ کو 17.40 کروڑ روپے، اور تیسرے اتوار کو 22.10 کروڑ روپے کمائے اور اب وہ باضابطہ طور پر پانچ سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوچکی ہے۔
0