0

جینیفر لوپیز اپنے شوہر بین ایفلیک سے طلاق پر مایوس اور اداس ہوگئیں

لاس اینجلس: امریکی اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے شادی کے دو سال بعد اداکار بین ایفلیک سے طلاق لینے کا اعلان کیا ہے اور اب اس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق، جینیفر لوپیز نے کئی ماہ تک کوشش کی کہ ان کی شادی بچ جائے لیکن ان کو اس کوشش میں کامیابی نہیں ملی۔جینیفر لوپیز کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ نے بین ایفلیک کے ساتھ معاملات کو حل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکیں اور اب ان کی اولین ترجیح ہمیشہ کی طرح ان کے بچے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شادی ختم کرنے کے فیصلے پرجینیفر لوپیز بہت مایوس اور اداس ہیں۔بین ایفلیک کی طرف سے شادی کو بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی تو اداکارہ کے پاس طلاق کے علاوہ کوئی اور چارہ نہ رہا اور بین ایفلیک کے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد انہوں نے عدالت میں طلاق کے لیے رجوع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں