0

تاپسی پنوں اور وکرانت میسی کی نئی فلم ’پھر آئی حسین دلربا‘ کا ٹریلر جاری

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں اور وکرانت میسی کی نئی فلم ’پھر آئی حسین دلربا‘ کا تجسس سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرائم تھرلر فلم کے سیکوئیل کو رواں برس نو اگست کو نیٹ فلکس پر اسٹریمنگ کیلئے پیش کیا جائے گا۔فلم کو جے پراد دیسائی نے ہدایت کاری دی ہے اور اسے کانیکا ڈھلوں نے لکھا ہے اور سیکوئیل کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پہلی کی کہانی ختم ہوئی تھی۔’پھر آئی حسین دلربا‘ میں تاپسی پنوں اور وکرانت میسی اپنے پرانے کرداروں رانی کیشیپ اور رشبھ سکسینا میں نظر آئیں گے۔فلم میں جمی شیرگل بھی شامل ہیں اور وہ رانی اور ریشو کے درمیان رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں