0

شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی نئی فلم ’اسٹری2‘ کا ٹریلرجاری

ممبئی: شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی نئی فلم ’اسٹری2‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم کے سیکوئیل کے ساتھ شردھا، راجکمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی کی واپسی ہورہی ہے۔’اسٹری1‘ کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھومتی تھی جہاں ایک خطرناک بھوت کا بسیرا ہوتا ہے اور فلم ہارر کے ساتھ کامیڈی بھی پیش کرتی ہے۔’اسٹری2‘ کا ٹیزر رواں برس جون میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ فلم میں بالی وڈ اسٹار اکشے کمار بھی خصوصی انٹری دیں گے۔یاد رہے کہ فلم کو دنیش وجان اور جیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں