بھارتی ٹیم کو پہلی بار 1983 میں ورلڈکپ جتوانے والے کپتان کپل دیو نے سابق کرکٹر کرکٹر انوشمن گائیکواڈ کے علاج کیلئے اپنی پینشن دینے کا اعلان کردیا۔سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے درخواست کی ہے کہ وہ سابق ٹیسٹ کرکٹر انوشمن گائیکواڈ کی مالی مدد کرے جو اس وقت بلڈ کیسنر کا شکار ہیں اور لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔کپل دیو نے کہا کہ ان کے ساتھ کھیلنے والے باقی کھلاڑی جن میں سنیل گواسکر، سندیپ پٹیل، مدن لال، روی شاستری، کیرتی آزاد اور دیگر کھلاڑی بھی گائیکواڈ کے علاج کے لیے امداد جمع کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔سابق بھارتی کپتان نے امید ظاہر کی کہ بی سی سی آئی اس معاملے کو دیکھے گا اور گائیکواڈ کے علاج کے لیے مالی امداد کرے گا۔کپل دیو کا کہنا تھا خوشی ہے کہ آج کے کھلاڑی اچھے پیسے کما رہے ہیں، ہمارے وقت بورڈ کے پاس اتنا پیسہ نہیں تھا، آج انہیں سابقہ کھلاڑیوں کا خیال رکھنا چاہیے مگر بدقسمتی سے ہمارے پاس کوئی سسٹم نہیں۔
0