0

اکشے کمار کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’سرپھرا‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

ممبئی: بالی وڈ اسٹار اداکار اکشے کمار کی میگا ایکشن تھرلر فلم ’سرپھرا‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کے پہلے دن کیلئے بہت کم ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں لیکن مثبت ریویوز کے بعد فلم کا بزنس بڑھنے کا امکان ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ٹریلر میں اداکار کا دیکھا جاسکتا تھا کہ وہ ایک مشن اور خواب کی تکمیل کیلئے اپنا سب کچھ داؤ پر لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔ٹریلر میں اداکار مختلف سیاستدانوں اور بزنس مینوں کے پاس جاتے ہیں تاکہ عام لوگوں کیلئے فضائی سفر کو آسان کرنے والا خواب پورا کرسکیں۔پچھلے دنوں فلم کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی جس میں اکشے کمار نے کیپشن لکھا کہ یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے بڑا خواب دیکھنے کی جرات کی۔’سرپھرا‘ میں اکشے کے ساتھ رادھیکا مندن اور پریش راول بھی شامل ہیں اور اسے ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سودھا کونگارا ہدایت کاری دیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں