0

پاکستانی ٹیم اسٹرائیک ریٹ فوبیا میں پھنس کر رہ گئی ہے:رمیزراجہ

سابق چیئرمین پی سی بی و کمنٹیٹر رمیز راجا نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم پر تنقید کے نشتر برسا دئیے۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے موجودہ اسکواڈ میں ایسے کھلاڑی نہیں ہیں جو تیز اسٹرائیک ریٹ کیساتھ کھیل سکیں، ہمیں تجرباتی موڈ سے باہر نکلنا ہوگا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمیں اسٹرائیک ریٹ فوبیا ہوچکا ہے، خدا کا واسطہ اس سے باہر نکلیں ورنہ اسٹرائیک ریٹ پر مبنی ٹیم بنانے کی کوشش کر کے سب کچھ برباد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ بابر اور رضوان کی اوپننگ جوڑی کو تبدیل کرکے ٹیم کو تباہ کردیا گیا ہے، ٹیم میں مڈل آرڈر کا کوئی کردار ہی سمجھ نہیں آرہا ہے، 2، 2 وکٹ کیپرز کھیل رہے ہیں، اسپنرز سے گیند گھوم نہیں رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں