0

کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں: کیوی کمنٹیٹر کا انکشاف

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر انہیں قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سائمن ڈول کو آئی پی ایل 2024 کے دوران ویرات کوہلی کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کرنے پر کرکٹر کے مداحوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔کرک بز کو دیے گئے انٹرویو میں سائمن ڈول نے کہا کہ میں ویرات کوہلی کے بارے میں ہزار اچھی باتیں کرلوں کوئی نہیں دیکھتا لیکن جیسے ہی ایک منفی بات کرتا ہوں تو مجھے مارنے کی دھمکیاں ملتی ہیں۔سائمن ڈول نے کہا کہ میں کسی پر ذاتی تنقید نہیں کرتا نہ ہی میرا ایسا کوئی مقصد ہوتا ہے، ویرات کوہلی سے میری اچھی بات چیت ہے اور ہمارے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں