Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران کو روس اور چین کی خفیہ مدد؟ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے کردار کو معمولی قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات فراہم کیے جانے کی اطلاعات کو زیادہ اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خیال میں دونوں ممالک تہران کی زیادہ مدد نہیں کر رہے۔فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ مارا لاگو میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع پر چین اور روس کے صدور کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں میں بھی بات ہوئی تھی۔چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی ملاقات تھی اور ان کے خیال میں چین ایران کے معاملے میں بہت محدود طور پر ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ چین چاہے تو مزید مداخلت کرسکتا ہے، تاہم ان کے نزدیک حقیقی مداخلت کا مطلب فائرنگ اور براہ راست جنگ میں حصہ لینا ہے، نہ کہ محض کچھ معلومات فراہم کرنا۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بھی دوسرے ممالک کے بارے میں معلومات جمع کرتا ہے۔ ان کے بقول اگر دوسرے ممالک امریکا کی جاسوسی کرتے ہیں تو امریکا بھی ان کی جاسوسی کرتا ہے۔روس کی جانب سے ایران کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ ان کے خیال میں ماسکو تہران کو زیادہ معلومات فراہم نہیں کر رہا۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس اور چین دونوں ایران کے ساتھ جاری تنازع کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ان کے خیال میں دونوں ممالک اس مقصد کے لیے ان کی مدد کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ایران کے اتحادی اسے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے میں مدد دے رہے ہیں، تاہم ٹرمپ نے ان اطلاعات کے اثرات کو زیادہ اہم قرار نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button