Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ترک صدر نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق مکمل کردی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی، جس کے بعد ترکیہ کی جانب سے معاہدے کی توثیق کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ترکیہ کے سرکاری گزٹ میں صدر اردوان کی منظوری کا اعلان شائع کیا گیا۔ اس سے قبل رواں ماہ ترک پارلیمنٹ بھی معاہدے کی توثیق کرچکی تھی۔پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے رواں سال اگست میں مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔یہ معاہدہ ایسے وقت میں طے پایا تھا جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں کے باعث خطے میں کشیدگی اور سلامتی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہورہا تھا۔تینوں ممالک کے حکام جمعے اور ہفتے کو اسلام آباد میں ایک اجلاس بھی کرنے والے ہیں، جس میں مکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے بات چیت متوقع ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button