Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

بنگلہ دیش میں گارمنٹس ورکرز کے احتجاج میں شدت، پولیس کی آنسو گیس شیلنگ

بنگلہ دیش میں کم از کم اجرت میں اضافے کے مطالبے پر احتجاج کرنے والے گارمنٹس ورکرز کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے اور ساؤنڈ گرینیڈ استعمال کیے، جبکہ مظاہرین نے ایک پولیس موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی۔دارالحکومت ڈھاکا کے قریب صنعتی مرکز غازی پور میں تازہ احتجاج اس وقت شروع ہوا جب مظاہرین نے زیادہ اجرت کے مطالبے پر ایک اہم شاہراہ بند کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق مظاہرین نے ایک پولیس موٹر سائیکل کو نذر آتش کیا، تاہم بعد ازاں صورت حال پر قابو پالیا گیا۔غازی پور انڈسٹریل پولیس کے سپرنٹنڈنٹ محمد امجد حسین نے بتایا کہ علاقے میں اب صورت حال پُرسکون ہے، تاہم پولیس ہائی الرٹ ہے۔یہ احتجاج ایک روز قبل حکومت کی مقرر کردہ چھ رکنی کمیٹی کی جانب سے گارمنٹس ورکرز کی کم از کم اجرت میں 36 فیصد اضافے کی منظوری کے بعد شروع ہوا۔ یہ اضافہ گزشتہ چار دہائیوں کے دوران سب سے کم قرار دیا گیا ہے، جبکہ مزدور کئی ہفتوں سے کم از کم اجرت دوگنا کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔اجرت میں اضافے کا فیصلہ بدھ کی علی الصبح مزدوروں اور مالکان کے نمائندوں کے درمیان تقریباً 12 گھنٹے کے مذاکرات کے بعد کیا گیا، تاہم اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی احتجاج شروع ہوگیا۔مزدوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ 36 فیصد اضافہ مزدوروں کے مطالبات سے بہت کم ہے اور اس سے انہیں باعزت زندگی گزارنے کے لیے درکار آمدن حاصل نہیں ہوسکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button