Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

برطانیہ میں امیگریشن 30 سال کی کم ترین سطح پر، ایک سال میں 90 فیصد کمی

برطانیہ میں سالانہ خالص امیگریشن کی شرح کورونا وبا کے دور کو چھوڑ کر تقریباً تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون 2026ء تک ایک سال کے دوران ملک میں خالص امیگریشن کم ہوکر صرف 77 ہزار رہ گئی، جبکہ اس سے گزشتہ سال یہ تعداد 2 لاکھ 4 ہزار تھی۔1997ء کے بعد یہ خالص امیگریشن کی کم ترین سطح ہے، جس کی بڑی وجہ غیر ملکی ملازمین، طلبہ اور پناہ کے متلاشی افراد کے لیے امیگریشن قوانین میں سختیاں ہیں۔برطانوی دفتر برائے قومی شماریات (او این ایس) کے مطابق 2023ء میں خالص امیگریشن تقریباً 9 لاکھ 44 ہزار کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، جس کے بعد اب اس میں تقریباً 90 فیصد کمی آچکی ہے۔برطانیہ کی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے اعداد و شمار پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے امیگریشن نظام پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے، تاہم اسے مزید منصفانہ بنانے کے لیے اصلاحات جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے نظام کی تشکیل چاہتی ہے جو ملک کے لیے مثبت کردار ادا کرنے والوں کو اہمیت دے۔برطانیہ میں قانونی اور غیر قانونی امیگریشن ایک دہائی سے زائد عرصے سے سیاسی بحث کا اہم موضوع ہے۔ 2016ء میں یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں عوامی ووٹ کے پیچھے بھی غیر محدود امیگریشن سے متعلق خدشات ایک اہم وجہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button