Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

اصل محبت کی کہانی کا آغاز ہی 30 سال کی عمر کے بعد ہوتا ہے: پنکج ترپاٹھی

بھارت کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے کہا ہےکہ اصل محبت کی کہانی کا آغاز ہی 30 سے 35 سال کی عمر میں ہوتا ہے کیوں کہ اس سے قبل کی کہانیاں ہارمونز کے اثرات پر مبنی ہوتی ہیں۔اداکار پنکج ترپاٹھی نے ہندی سنیما میں دکھائی جانے والی رومانوی کہانیوں پر بات کی۔انہوں نے کہا’میرا ماننا ہے کہ ہندی سنیما نوعمری کی رومانوی کہانیوں پر زیادہ انحصار کرتا ہے لیکن میرے نزدیک نوعمری کی لو اسٹوریز دراصل لو اسٹوری سے زیادہ ہارمونز اسٹوریز (جسمانی کشش او ر ہارمونز کے اثرات) ہیں‘ ۔پنکج ترپاٹھی نے مزید کہا کہ ’اصل محبت کی کہانی کا آغاز ہی 30 سے 35 سال کے بعد ہوتا ہے، اس سے پہلے جتنی اسٹوریز ہیں وہ دراصل ہارمونز کا اثر ہوتی ہیں کیوں کہ حقیقی محبت کی کہانیاں نوعمری کے سالوں کے بجائے زندگی کے پختہ دور میں شروع ہوتی ہیں، محبت کا آغاز تو اس وقت ہوتا ہے جب انسان کو خود کو اور رشتوں کی اہمیت کو بہتر طور پر سمجھنے لگتا ہے‘۔دوران انٹرویو اداکار نے خواہش کی کہ ’میں ایسی کہانیوں کا حصہ بننا چاہتا ہوں جنہیں میں خود بھی بطور ناظر دیکھنا پسند کروں مثلاً ایسی کہانیاں جس میں رشتوں کی گہرائی ، پختگی اور سمجھ بوجھ کو اہم رکھا گیا ہو ‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button