Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

کورین بینڈ بی ٹی ایس کے وی کا ’ناٹو ناٹو‘پر ڈانس، فلم آر آر آر کی ٹیم بھی خوش

جنوبی کوریا کے معروف میوزک گروپ بی ٹی ایس کے رکن کم تائی ہیونگ، جنہیں مداح وی (V) کے نام سے جانتے ہیں، نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی فلم ’آر آر آر‘ کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے ’ناٹو ناٹو‘ کی مکمل رقص کی ترتیب یاد ہے۔ان کے اس اعتراف نے بھارتی مداحوں کو خوش کردیا، جب کہ فلم کی ٹیم نے بھی گلوکار کی جانب سے فلم اور اس کے مقبول گانے کو پسند کیے جانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔وی نے پیر کے روز ویورس پر بھارتی مداحوں سے گفتگو کے دوران بھارتی سنیما سے اپنی دلچسپی کا ذکر کیا۔ ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بھارتی فلمیں دیکھتے ہیں؟ اس پر گلوکار نے بتایا کہ وہ بہت سی بھارتی فلمیں دیکھتے ہیں اور بالخصوص ان میں پیش کیے جانے والے رقص کے مناظر انہیں پسند ہیں۔پسندیدہ بھارتی فلم کے بارے میں سوال کیا گیا تو وی نے کہا کہ کسی ایک فلم کا نام لینا مشکل ہے، تاہم انہیں ’تھری ایڈیٹس‘ اور ’دنگل‘ پسند ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’آر آر آر‘ کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ کی رقص کی پوری ترتیب انہیں یاد ہوچکی ہے۔ ان کے مطابق ایسی اور بھی کئی فلمیں ہیں، لیکن اس وقت انہیں ان کے نام یاد نہیں آرہے۔وی کے اس انکشاف پر مداحوں نے خاص طور پر اس لیے بھی خوشی کا اظہار کیا کہ بی ٹی ایس کے ایک اور رکن جونگ کوک بھی پہلے اس گانے سے اپنی پسندیدگی ظاہر کرچکے ہیں۔ 2023 میں ایک ویورس لائیو سیشن کے دوران جونگ کوک نے مداحوں کے ساتھ موسیقی شیئر کرتے ہوئے ’ناٹو ناٹو‘ بھی چلایا تھا۔ اس موقع پر وہ گانے کے بولوں پر لب ہلاتے اور ایک دوسرے لائیو سیشن میں اس کی دھن گنگناتے بھی دکھائی دیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button