Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

گرفتاری ہو یا موت، شیخ حسینہ کا دسمبر میں بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر میں ہر صورت وطن واپس آئیں گی، چاہے انہیں گرفتاری، قید یا جان کے خطرے کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔شیخ حسینہ نے کہا کہ اگر ان کی قسمت میں موت بھی لکھی ہے تو وہ اپنے لوگوں کے درمیان اور اپنے ملک کی سرزمین پر مرنا پسند کریں گی۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ بھارت سے بنگلہ دیش کیسے واپس پہنچیں گی۔شیخ حسینہ اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے بڑے عوامی احتجاج کے نتیجے میں اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد بھارت چلی گئی تھیں۔ ان کی حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس تحریک کے دوران تقریباً 1400 افراد مارے گئے۔2025 میں بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے مظاہرین کے خلاف کارروائی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر شیخ حسینہ کو ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی تھی۔سابق وزیراعظم نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مقدمے کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے اور کسی بھی غلط اقدام میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر انہیں گرفتاری، قید، تشدد یا قتل کیے جانے کا خدشہ ہے۔شیخ حسینہ کی حکومت ختم ہونے کے بعد نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم ہوئی تھی۔ بنگلہ دیش متعدد مرتبہ بھارت سے سابق وزیراعظم کی حوالگی کا مطالبہ کرچکا ہے، تاہم بھارت نے اب تک انہیں ڈھاکا کے حوالے نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button