Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

شہباز شریف کا علی بابا کے تعاون سے پاکستان میں اے آئی انقلاب لانے کا عزم، نومبر تک عملی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (آصف اقبال) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معیشت اور گورننس میں مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹائیزیشن کے فروغ کے لیے متعلقہ وزارتوں کو نومبر تک تمام ضروری اقدامات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ علی بابا گروپ کے ساتھ تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی پاکستان کی تجارت، برآمدات، زراعت اور سرکاری خدمات میں بہتری کے لیے کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ اجلاس میں زرعی اجناس کی برآمدات، چھوٹے کاروباروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی، آئی ٹی گریجویٹس کی اے آئی تربیت، کینسر کی ابتدائی تشخیص اور پیٹرولیم سپلائی چین کی نگرانی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر واضح اہداف، مقررہ مدت اور مؤثر نگرانی کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ پاک چین ٹیکنالوجی تعاون کو ٹھوس معاشی نتائج میں تبدیل کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button