پاکستان نے بیلسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی

پاکستان نے بیلسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی

پاکستان نے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام سے تعلق کے الزامات پر تجارتی اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا امریکی فیصلہ مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لیے متعلقہ فریقوں کے درمیان تبادلہ خیال کی ضرورت ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی خبر کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے تعلق کے الزامات پر تجارتی اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے امریکی فیصلے کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے ردعمل میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ’اینڈ یوز اور اینڈ یوزر ویریفکیشن میکانزم‘ پر بات چیت کے لیے تیار رہا ہے تاکہ ایکسپورٹ کنٹرولز کے امتیازی اطلاق سے جائز کمرشل صارفین کو نقصان نہ پہنچے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ تجارتی اداروں کی اس طرح کی فہرستیں ماضی میں بھی پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے روابط کے الزامات پر بغیر کسی ثبوت کے سامنے آتی رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم امریکا کے تازہ ترین اقدامات کی تفصیلات سے واقف نہیں ہیں، لیکن ماضی میں ہم نے ایسی بہت سی مثالیں دیکھی ہیں جہاں صرف شک کی بنیاد پر فہرستیں بنائی گئیں اور یہاں تک کہ اس میں شامل اشیا کسی کنٹرول لسٹ پر نہیں تھیں لیکن انہیں ہر حوالے سے حساس سمجھا گیا۔وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم نے کئی بار نشاندہی کی ہے کہ ایسی اشیا کے قانونی شہری، تجارتی استعمال ہیں، لہذا برآمدی کنٹرول کے من مانے اطلاق سے بچنا ضروری ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے