بین الاقوامی
خیبر پختونخوا کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل، ثنا اللہ ایڈووکیٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر

اسلام آباد ( آصف اقبال ) صوبہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبائی امور کی انجام دہی کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی گئی ہے، جس کے ارکان میں طارق محمود پاشا، ڈاکٹر عامر عبداللہ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر شامل ہیں۔
مشاورتی کونسل کے دیگر ارکان میں ثمر بلور، ڈاکٹر سرفراز علی، عامر جاوید، ڈاکٹر ایم ارشاد، کفایت اللہ، طیب قریشی، عثمان سیف اللہ خان اور آصف رفیق شامل ہیں۔
وفاقی حکمنامے کے مطابق ثنا اللہ ایڈووکیٹ کو خیبر پختونخوا کا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے امور آئینی دفعات اور خیبر پختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کے مطابق، وفاقی حکمنامے سے ہم آہنگ انداز میں انجام دیے جائیں گے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔



