0

امریکا کا اسرائیلی میزائل اصفہان کے فوجی اڈے پر لگنے کا دعویٰ، ایران کی تردید

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل ایران کے شہر اصفہان کے فوجی اڈے پر لگے جبکہ ایران نے اصفہان میں اسرائیل کے میزائل حملے کی سختی سے تردید کی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل ایران کے شہر اصفہان کے قریب فوجی اڈے پر لگا، اسرائیل کا حملہ انتہائی محدود پیمانے کا تھا۔دوسری جانب ایرانی حکام نے اسرائیل میزائل حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اصفہان میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا۔ایران کے سینئر کمانڈر کا کہنا ہے دھماکے کی آوازیں اصفہان میں مشکوک شےکو نشانہ بنانے کی تھیں، رات کے وقت ہونے والے حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے میزائل حملے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے، اصفہان کی فضا میں 3 ڈرونز تباہ کر دیے گئے۔عالمی جوہری ایجنسی نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، صورتحال کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں