بین الاقوامی
جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت، ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف

لاہور ( آصف اقبال ) وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کے لیے جنرل اسمبلی ہال پہنچ گئے، جہاں وہ پاکستانی وفد کے ہمراہ موجود رہے۔
اجلاس سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو شاندار شخصیت قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر شریک عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔



