Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

یوکرین کا روس کی دوسری بڑی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

روس کے شمال مغربی علاقے لینن گراڈ میں یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ملک کی دوسری بڑی آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے صنعتی تنصیب کو نقصان پہنچا۔حملے کے دوران ڈرون کا ملبہ رہائشی عمارت پر گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی، جبکہ متعدد مقامات پر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔حملہ روس کے شہر کریشی میں کیا گیا، جہاں واقع کیریشی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا۔کیریشی ریفائنری روس کی دوسری بڑی تیل صاف کرنے والی تنصیب ہے، جسے کیریشینفتے اورگ سنتیز بھی کہا جاتا ہے۔ اس ریفائنری میں سالانہ تقریباً 2 کروڑ میٹرک ٹن خام تیل پراسیس کرنے کی صلاحیت ہے، جو تقریباً 4 لاکھ بیرل یومیہ بنتی ہے۔یہاں پٹرول، ڈیزل، فضائی ایندھن اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ روس کے شمال مغربی علاقوں میں ایندھن کی فراہمی کے لیے یہ تنصیب انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button