Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، پاک ایران تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور ( آصف اقبال ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کا شکر گزار ہے۔اسکندر مومنی نے کہا کہ پاکستان کا حالیہ دورہ بہت مفید رہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button