Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

انسانوں کے حق کےلیے روبوٹس سڑکوں پر نکل آئے، مصنوعی ذہانت کےلیے سخت قوانین کا مطالبہ

مصنوعی ذہانت اور روبوٹ ٹیکنالوجی کے تیزی سے بڑھتے استعمال نے جہاں نئی سہولتوں کے دروازے کھولے ہیں، وہیں انسانی ملازمتوں کے مستقبل سے متعلق خدشات بھی بڑھنے لگے ہیں۔ اسی بحث کو اجاگر کرنے کے لیے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں تقریباً 30 روبوٹس نے انوکھا احتجاج کیا اور مصنوعی ذہانت و روبوٹائزیشن کے لیے مزید سخت ضوابط بنانے کا مطالبہ کیا۔یہ مظاہرہ پولینڈ کی وزارتِ ڈیجیٹل امور کے سامنے منعقد کیا گیا، جہاں مختلف اقسام کے روبوٹس نے ہاتھوں میں جھنڈیاں تھام کر مارچ کیا اور مقررہ نعروں کی آوازیں اسپیکروں کے ذریعے نشر کی گئیں۔ مظاہرے میں دو ٹانگوں پر چلنے والے انسان نما روبوٹس کے ساتھ ساتھ چار ٹانگوں والے روبوٹ کتے بھی شریک تھے۔مظاہرے میں ’ملازمتوں کا دفاع کرو‘، ’قواعد بنانے کا وقت ہے‘ اور ’انتظار مت کرو، ضوابط بناؤ‘ جیسے نعرے سنائی دیے۔ اس دلچسپ احتجاج نے ایک طرف روبوٹ ٹیکنالوجی کی موجودہ صلاحیتوں کی جانب توجہ دلائی تو دوسری طرف یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر روبوٹس انسانوں کے لیے بنائے گئے کام انجام دینے لگیں تو مستقبل میں روزگار کی صورتِ حال کیا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button