0

چیچنیا کی حکومت نے تیز اور مدھم موسیقی پر پابندی لگا دی

گروزنی:چیچنیا نے مبینہ طور پر زیادہ تیز یا زیادہ مدھم موسیقی پر پابندی عائد کردی۔ماسکو میڈیا کے مطابق وزارتِ ثقافت نے ایک اعلان میں 80 سے 116 بیٹ فی منٹ (بی پی ایم) کے درمیان رہنے والی موسیقی کے علاوہ ہر قسم کی موسیقی پر پابندی کے حوالے سے آگاہ کیا۔موسیقی کے لیے طے کیا گیا نیا معیار جدید دور کے پاپ میوزک سے نسبتاً مدھم ہے اور اس کے اطلاق کے سبب مختلف اقسام کی مغربی موسیقی پر عوامی سطح پر چلانے پر پابندی عائد ہوجائے گی۔ماسکو ٹائم کے مطابق ریپبلک کے سربراہ رمضان کیڈیروف نے وزیر ثقافت موسیٰ دادایف کو چیچن موسیقی کو چیچن ذہنیت کے مطابق ڈھالنے کے متعلق کی ہدایت کی تھی۔چیچنیا وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ دیگر لوگوں سے موسیقی کی ثقافت لینا ناقابلِ قبول ہے،اس پابندی کے متعلق اعلان مبینہ طور پر وزارت اور مقامی فنکاروں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔واضح رہے پابندی کے بعد فنکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ یکم جون تک اپنے ان گانوں کو دوبارہ تیار کریں جو معیار پر پورا نہیں اترتے ورنہ ان کو یہ گانے عوام میں گانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں