Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فرانسیسی فٹبالر سوئمنگ پول میں ڈوبنے سے بال بال بچ گئے، آئی سی یو میں داخل

اٹلی کے معروف فٹبال کلب کیاگلیاری کے فرانسیسی کھلاڑی یائل ٹریپی کو سوئمنگ پول میں پیش آنے والے حادثے کے بعد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔کلب نے تصدیق کی ہے کہ 20 سالہ فارورڈ سساری کے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت پر طبی عملہ مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔اطالوی میڈیا کے مطابق ٹریپی اتوار کو شمالی سارڈینیا کے علاقے پورٹو چیروو میں ایک سوئمنگ پول میں موجود تھے جہاں مبینہ طور پر انہوں نے بڑی مقدار میں پانی نگل لیا اور انہیں فوری طور پر ریسکیو کیا گیا۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں طبی طور پر کومہ میں رکھا ہوا ہے۔کلب کی جانب سے واقعے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں اور کھلاڑی کے اہل خانہ کی رازداری کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔ٹریپی نے گزشتہ سیزن میں کیاگلیاری کی جانب سے سیری اے کے آٹھ میچز کھیلے اور ایک گول کیا تھا۔وہ 2022 میں کریتئیل سے کلب کی اکیڈمی میں شامل ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button