Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

ہریتھک روشن اور صبا آزاد کا بریک اپ ہو گیا؟ وائرل اسکرین شاٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن اور ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد کے تعلقات ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔سوشل میڈیا پر ڈیٹنگ ایپ ’رایا‘ کا ایک اسکرین شاٹ گردش کر رہا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ریتھک روشن کا پروفائل ہے۔مبینہ پروفائل میں ہریتھک روشن کی تصاویر موجود ہیں جبکہ ان کا تعارف اداکار، پروڈیوسر اور کاروباری شخصیت کے طور پر درج کیا گیا ہے۔اسکرین شاٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ شاید ہریتھک اور صبا آزاد کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔یہ واضح نہیں کہ مذکورہ پروفائل واقعی ہریتھک روشن کی ہی ہے اور نئی ہے یا پرانی۔ہریتھک روشن اور صبا آزاد نے بھی تاحال بریک اپ کی افواہوں یا وائرل اسکرین شاٹ پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہریتھک روشن کے مبینہ ’رایا‘ پروفائل کی تصاویر پہلی مرتبہ سامنے نہیں آئیں، 2024 میں بھی اسی نوعیت کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر گردش کر چکے ہیں، اس وقت بھی ان کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔واضح رہے کہ ہریتھک روشن اور صبا آزاد 2022 سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں جبکہ جولائی 2026 میں دونوں کو ہریتھک کے بیٹوں کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس آتے بھی دیکھا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button