Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

نظامِ شمسی کے آٹھویں سیارے نیپچون سے متعلق اہم انکشاف!

سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ نظامِ شمسی کے سب سے دور واقع سیارے نیپچون سے اربوں سال پہلے پلوٹو کے حجم کے برابر ایک فلکی جِرم ٹکرایا تھا، جس کے نتیجے میں اس کے گرد موجود کئی قدیم اجرامِ فلکی تباہ ہو گئے۔یہ انکشاف ناسا کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے حاصل ہونے والے مشاہدات پر مبنی نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔تحقیق کے دوران ماہرین نے نیپچون کے تین اندرونی چاندوں پروٹیئس، لاریسا اور گیلیٹیا سمیت اس کے گرد موجود گرد آلود حلقوں کا جائزہ لیا۔ انہیں ایسی معدنیات کے شواہد ملے جو عام طور پر صرف ان اجرام میں بنتی ہیں جہاں چٹانیں طویل عرصے تک مائع پانی کے ساتھ رابطے میں رہی ہوں۔تحقیق کی سربراہ اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کی سیارہ شناس رائلی ڈیوس کے مطابق دریافت ہونے والی میگنیشیم سے بھرپور مٹی نما معدنیات اس بات کا اشارہ دیتی ہیں کہ نیپچون کے ماضی میں ایک انتہائی طاقتور تصادم پیش آیا، جس نے اس کے گرد موجود قدیم دنیاؤں کو تباہ کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button