Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستانی باکسر قدرت اللہ پراسرار طور پر گلاسکو سے لاپتا

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے باکسر قدرت اللہ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو سے قومی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہ پہنچ سکے، جبکہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ان کی روپوشی کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق باکسر قدرت اللہ وطن واپسی کے لیے روانگی سے تقریباً چھ گھنٹے قبل اچانک لاپتا ہوگئے۔ ٹیم کو صبح 9 بجے ہوٹل لابی میں اکٹھا ہونا تھا، تاہم جب انہیں بلانے کے لیے ان کے کمرے میں جایا گیا تو وہ وہاں موجود نہیں تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قدرت اللہ رات 2 بجے تک اپنے کمرے میں موجود تھے، تاہم صبح ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ان کا پاسپورٹ اور واپسی کا ٹکٹ ٹیم منیجر کے پاس موجود ہے، جس کے باعث ان کی گمشدگی نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ذرائع نے بھی قدرت اللہ کے لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل 2022 میں انگلینڈ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی پاکستان کے دو باکسر ٹیم سے الگ ہو کر روپوش ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button