Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

’عینک والا جن‘ کے اینیمیٹڈ ورژن پر تنازع، رائٹر حفیظ طاہر کا سخت ردعمل

پاکستان ٹیلی وژن کے مقبول ترین کلاسک ڈرامے ’عینک والا جن‘ کے اینیمیٹڈ ری بوٹ نے نشر ہونے سے پہلے ہی تنازع کھڑا کردیا ہے۔ ڈرامے کے خالق اور مصنف حفیظ طاہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اصل تصور کو اجازت لیے بغیر استعمال کیا گیا، جس پر وہ شدید دل گرفتہ ہیں۔ حفیظ طاہر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’عینک والا جن‘ ایک ایسا ڈرامہ تھا جس نے پوری نسل کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ ان کے مطابق اس دور میں وزیراعظم کے بچوں سے لے کر عام گھروں کے بچوں تک سب اس ڈرامے کے منتظر رہتے تھے اور اس کی ہر قسط بے حد مقبول ہوا کرتی تھی۔حال ہی میں پی ٹی وی کی جانب سے ’عینک والا جن‘ کے اینیمیٹڈ ورژن کی جھلکیاں جاری کی گئیں، جن میں معروف کرداروں کو اینیمیشن کی شکل میں پیش کیا گیا۔ تاہم اس منصوبے پر حفیظ طاہر نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ری بوٹ ان کی اجازت کے بغیر تیار کیا گیا ہے۔مصنف کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر شدید صدمہ پہنچا ہے کہ ان کے تخلیق کردہ تصور کو استعمال کیا گیا اور پھر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے اسے نئی شکل دی گئی۔ انہوں نے اینیمیٹڈ ورژن کے معیار پر بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی ناقص کوالٹی دیکھ کر دل برداشتہ ہیں۔حفیظ طاہر نے مزید کہا کہ وہ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا اس معاملے میں قانونی کارروائی کی جائے یا نہیں، کیونکہ ان کے بقول ان کی تخلیقی کاوش کو ان کی رضامندی کے بغیر استعمال کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button