Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

برطانیہ میں امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، پولیس نے کئی گھر خالی کرا لیے

برطانیہ کے مغربی علاقے میں امریکی فضائیہ کے زیرِ استعمال ایک اہم ایئربیس کے قریب پولیس نے بڑی ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے متعدد املاک خالی کرا لی ہیں جبکہ دھماکا خیز مواد سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے شبہے میں کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔واقعہ گلوڈیستر شائر کے علاقے ویل فورڈ میں پیش آیا، جہاں پولیس نے کارروائی کے دوران کئی افراد کو گرفتار کرنے کے بعد فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم کو طلب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ماہرین اس وقت متعدد گاڑیوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔گلوڈیستر شائر پولیس نے بیان میں کہا کہ ویل فورڈ کے علاقے میں متعدد املاک کو احتیاطی طور پر خالی کرایا جا رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد پر Explosives Act کے تحت جرائم میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔حکام نے علاقے میں بڑے واقعے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ تاہم پولیس نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ زیرِ تفتیش گاڑیوں میں کسی قسم کا دھماکا خیز مواد ملا ہے یا نہیں، اور نہ ہی واقعے کے محرکات کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button