محسن نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، امن و ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد ( آصف اقبال ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقی، امن اور استحکام کے لیے حکومتی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو خوش آئند ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ سے گلگت بلتستان کی مقامی معیشت مضبوط ہوگی اور عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے وفاقی حکومت علاقے کی مجموعی ترقی، امن و امان اور استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال بہتر ہے اور علاقے میں مکمل طور پر پرامن ماحول قائم ہے۔








