Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران جنگ ختم کرنے کی کوششیں، جے ڈی وینس ایرانی قیادت سے ملنے پر آمادہ

واشنگٹن: ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایرانی قیادت سے براہِ راست ملاقات کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔خبروںکے مطابق وینس ایران کی قدامت پسند قیادت کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادگی رکھتے ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس ممکنہ ملاقات کا مقصد جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ تلاش کرنا ہے۔ تاہم ملاقات کی تاریخ، مقام یا اس میں شریک ہونے والے ایرانی رہنما کے نام سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملے پر نائب صدر جے ڈی وینس کو ضروری اختیارات دے دیے ہیں۔امریکی میڈیا کی ان اطلاعات کے بعد ایران جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست سفارتی رابطوں کے امکانات پر توجہ بڑھ گئی ہے۔ تاہم فی الحال وینس اور ایرانی قیادت کے درمیان ملاقات کے حوالے سے کسی حتمی فیصلے یا باضابطہ اعلان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button