وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پرسموگ کے خاتمے کیلئےپنجاب حکومت کے اقدامات جاری ہیں مریم اورنگزیب

لاہور ( آصف اقبال ) سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحولیاتی ویژن اور عملی اقدامات کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحولیات سموگ کی روک تھام اور فضائی آلودگی کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے جبکہ قلیل وسط اور طویل المدتی منصوبوں کے تحت سموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیںپریس ٹاک کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ 11 نومبر 2024 کو لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) دو ہزار سے تجاوز کر گیا تھا جبکہ 11 نومبر 2026 کو یہ کم ہو کر 450 تک آ گیا ہے ان کے مطابق فضائی آلودگی میں یہ کمی حکومتی اقدامات مؤثر نگرانی اور ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا نتیجہ ہےانہوں نے کہا کہ سموگ اور ماحولیات کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ یہ کسی ایک حکومت یا ادارے کا نہیں بلکہ ہم سب کی صحت، سانسوں اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا معاملہ ہےصحت کے شعبے میں سموگ کے مریضوں میں نمایاں کمیمریم اورنگزیب نے بتایا کہ 2023 کے مقابلے میں 2026 کے دوران پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر مراکز میں سموگ سے متعلق مریضوں کی تعداد میں 69 فیصد جبکہ ٹرشری کیئر اسپتالوں میں 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے پنجاب کے 8 ہزار بھٹے جدید ٹیکنالوجی پر منتقلسینئر وزیر کے مطابق پنجاب کے تمام 8 ہزار بھٹوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کر کے انہیں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بھٹوں سے خارج ہونے والے دھوئیں کی شدت اور آلودگی میں کمی آئی ہے 13 ہزار سے زائد صنعتوں کی ڈیجیٹل نگرانی انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 13 ہزار 560 صنعتوں کو ڈیجیٹلی میپ کر کے کیمروں کی نگرانی میں دے دیا گیا ہے۔ 95 فیصد سے زائد صنعتیں ایمیشن کنٹرول سسٹم پر کام کر رہی ہیں، جبکہ 132 غیر قانونی پائرولیسز پلانٹس مسمار کیے جا چکے ہیں فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں 52 فیصد کمیمریم اورنگزیب نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے 2024 میں ایسے 1200 سے زائد واقعات کے مقابلے میں 2025 میں یہ تعداد کم ہو کر 572 رہ گئی، جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے سے متاثرہ رقبہ بھی 1424 ایکڑ سے کم ہو کر 1021 ایکڑ رہ گیااکتوبر 2026 تین سال میں لاہور کا صاف ترین اکتوبرسینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ اکتوبر 2026 گزشتہ تین سال کے دوران لاہور کا صاف ترین اکتوبر رہا، اس ماہ اوسط اے کیو آئی 180.5 ریکارڈ کیا گیا جبکہ 2025 میں یہ 204.6 اور 2024 میں 213 تھا پنجاب کلائمیٹ واچ کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی انہوں نے بتایا کہ پنجاب کلائمیٹ واچ 24 گھنٹے فعال کمانڈ سینٹر کے طور پر کام کر رہا ہے، جہاں 920 سے زائد آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کیمروں کے ذریعے صنعتی چمنیوں کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے محکمہ تحفظ ماحولیات کے 80 ایئر کوالٹی مانیٹرز پنجاب کے تمام 41 اضلاع میں فضائی معیار کی نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ نظام پانچ سے سات روز قبل فضائی آلودگی اور ہوا کے معیار سے متعلق پیشگوئی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے پاکستان کی پہلی انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس متحرکمریم اورنگزیب کے مطابق پنجاب میں پاکستان کی پہلی انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس قائم کی گئی ہے، جس میں ایک ہزار اہلکار جدید ٹیکنالوجی، تھرمل کیمروں، تھرمل ڈرونز اور 80 سے زائد اینٹی سموگ گنز سے لیس ہو کر ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیںکسانوں کو 60 فیصد سبسڈی پر 10 ہزار سے زائد سپر سیڈرز فراہم انہوں نے بتایا کہ 2024 سے اب تک کسانوں کو 60 فیصد سبسڈی پر 10 ہزار 45 سپر سیڈرز فراہم کیے جا چکے ہیں تاکہ گندم کی کاشت کے لیے چاول سمیت دیگر فصلوں کی باقیات جلانے کے بجائے جدید مشینری کے ذریعے براہ راست کاشت ممکن بنائی جا سکے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے قانون سازی، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، مسلسل مانیٹرنگ اور عملی اقدامات جاری ہیں حکومت کا مقصد پنجاب کے عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے، تاہم اس مشن کی کامیابی کے لیے شہریوں کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔








