Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

کولکتا سے ممبئی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، پراسرار نوٹ برآمد

کولکتا: بھارت میں کولکتا سے ممبئی جانے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز کو ہائی جیکنگ کی دھمکی ملنے کے بعد ہنگامی حفاظتی اقدامات کیے گئے اور تمام مسافروں کو طیارے سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔طیارہ مسافروں کو لے کر ممبئی روانہ ہونے کی تیاری کر رہا تھا کہ اس کے واش روم سے ہاتھ سے لکھا ہوا ایک دھمکی آمیز نوٹ ملا، جس میں طیارہ ہائی جیک کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔دھمکی آمیز نوٹ ملنے کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی۔ حکام نے طیارے کو ایئرپورٹ کے رن وے پر ایک الگ تھلگ مقام پر منتقل کردیا، جہاں مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔سکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کی تلاشی شروع کردی تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا پتا لگایا جاسکے۔تاحال دھمکی دینے والے شخص کی شناخت، نوٹ کے پس منظر اور طیارے کی تلاشی کے نتائج سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button