Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکا سے ہماری جنگ ختم نہیں ہوئی، فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوگیا، ایرانی آرمی چیف

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ یہ اس وقت ایک ’’اہم اور فیصلہ کن مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکی ہے۔ انہوں نے ایرانی فوج کو مزید ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی کی۔امیر حاتمی نے ایک فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ میں کامیاب رہا ہے، تاہم اس کامیابی کو مستحکم کرنا ضروری ہے۔ ان کے بقول مخالف فریق کو شدید نقصان پہنچا ہے، لیکن ایرانی فوج کو آئندہ کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ایرانی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ایران ایک ایسا ملک ہے جو امریکا اور اسرائیل کے خلاف کھڑا ہے اور اس کے مطابق ایرانی عوام نے اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی بیرونی دباؤ یا خطے میں طاقت کے استعمال کو قبول نہیں کرے گا۔امیر حاتمی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی، آبنائے ہرمز اور سفارتی رابطوں کے حوالے سے صورتحال غیر یقینی ہے۔ حال ہی میں ایرانی حکام نے کہا تھا کہ مسقط اور دیگر ثالثوں کے ذریعے امریکا کو ہرمز دوبارہ کھولنے اور جنگ کے خاتمے سے متعلق تجاویز پہنچائی گئی ہیں، جبکہ واشنگٹن کے جواب پر تہران کی نظریں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button