Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران جلد چین سے 400 جدید فضائی دفاعی نظام حاصل کرے گا، رپورٹ میں دعویٰ

تہران: ایران آئندہ چند ہفتوں میں چین سے جدید کندھے پر رکھ کر فائر کیے جانے والے فضائی دفاعی نظام کی پہلی کھیپ حاصل کرنے جا رہا ہے۔یہ معاہدہ ایران کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی بڑی کوششوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران نے چین سے 300 سے 400 تک جدید مین پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹمز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، جن میں کیو ڈبلیو 12 اور ایف این 16 طرز کے میزائل سسٹمز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اس معاہدے کی مالیت تقریباً 60 سے 70 ملین ڈالر کے درمیان ہے۔ ابتدائی کھیپ آئندہ چند ہفتوں میں ایران پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے دونوں ممالک کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران ایران کے فضائی دفاعی نظام میں موجود بعض کمزوریاں نمایاں ہو کر سامنے آئیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق چین سے حاصل کیے جانے والے یہ جدید فضائی دفاعی نظام کم بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ڈرونز اور بعض دیگر فضائی اہداف کے خلاف مؤثر سمجھے جاتے ہیں اور ایران کی قلیل فاصلے کی فضائی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button