ٹیکنالوجی
گوگل نے صارفین کے لیے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے اب صارفین سیلفی ویڈیو کی مدد سے اپنے گوگل اکاؤنٹ میں لاگ اِن کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو ابتدا میں ایک سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرنا ہوگی جس میں کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے چند مختصر ہدایات پر عمل کرنا ہوگا تاکہ چہرے کے مختلف زاویے محفوظ کیے جا سکیں۔ اس کے بعد اگر صارف اپنا پاس ورڈ بھول جائے تو نئی سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرکے اپنے گوگل اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کر سکے گا۔گوگل نئی ویڈیو کا موازنہ پہلے سے محفوظ ویڈیو سے کرے گا اور شناخت کی تصدیق ہونے پر لاگ اِن کی اجازت دے گا۔گوگل کے مطابق صارف کسی بھی وقت اپنے اکاؤنٹ سے محفوظ شدہ سیلفی ویڈیو حذف کر سکتا ہے۔



