Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

فلم ’دی ماسک‘ کے ڈائریکٹر چک رسل انتقال کر گئے

ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’دی ماسک‘ کے ڈائریکٹر چک رسل 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔چک رسل کی اہلیہ اور اداکارہ انیا زینے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا انتقال امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے قریب واقع اپنے گھر میں اچانک ہوا مگر تاحال موت کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بے ہوش شخص کی اطلاع پر مقامی فائر سروس اہلکار ان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے اہلِ خانہ مزید تفصیلات جاننے کے لیے کیلیفورنیا روانہ ہوئے۔چک رسل نے ہالی ووڈ میں چار دہائیوں پر محیط کیرئر کے دوران کئی یادگار فلمیں تخلیق کیں۔ انہیں 1994 کی سپر ہٹ فلم ’دی ماسک‘ کے لیے خاص طور پر یاد کیا جاتا ہے، جس نے جم کیری کو عالمی شہرت دلائی۔چک رسل اپنے پیچھے اہلیہ، تین بچوں اور ایک بہن کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button