Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

روبوٹ اب آپ کے صرف سوچنے پر عمل کریں گے، دماغ سے مشین چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

چین نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے میدان میں ایک اور حیران کن پیش رفت کرتے ہوئے ایسی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے انسان بغیر کسی جسمانی حرکت اور دماغ کی سرجری کے صرف اپنے خیالات کے ذریعے روبوٹ کو کنٹرول کر سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ نظام عملی طور پر کامیاب ثابت ہوا تو معذور افراد، صنعتی شعبے اور روبوٹکس کی دنیا میں انقلابی تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔شنگھائی میں منعقد ہونے والی ورلڈ اے آئی کانفرنس 2026 کے دوران چینی کمپنی برین کو (BrainCo) نے اپنی نئی ’برین ٹو روبوٹ‘ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا۔ کمپنی کے مطابق اس نظام میں دماغ کے اندر کسی چپ یا امپلانٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ صارف صرف ایک ہلکا پھلکا ہیڈ سیٹ پہنتا ہے، جو دماغ کی برقی سرگرمی یعنی ای ای جی (EEG) سگنلز کو ریکارڈ کرتا ہے۔اس کے بعد مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر ان سگنلز کا تجزیہ کرتا ہے، صارف کے ارادے کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے اور پھر روبوٹ کو اسی کے مطابق حرکت کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی شخص صرف ذہن میں کسی کپ کو اٹھانے کا تصور کرے تو روبوٹک بازو اس اشارے کو سمجھ کر کپ اٹھا لیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button