Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

نئی نیوکلیئر ڈیل کے بغیر ایران سے کسی بڑے معاہدے کا امکان نہیں:امریکی حکام

امریکی حکومت نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی وسیع تر معاہدے یا تعلقات میں پیش رفت کا انحصار ایک قابلِ قبول جوہری معاہدے پر ہوگا۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام پر پابندیاں قبول کرتا ہے اور بین الاقوامی نگرانی کے نظام سے تعاون کرتا ہے تو واشنگٹن پابندیوں میں نرمی، اقتصادی اقدامات اور دیگر شعبوں میں پیش رفت پر غور کر سکتا ہے۔تاہم امریکا کا کہنا ہے کہ نئی نیوکلیئر ڈیل کے بغیر کسی بڑے معاہدے کا امکان نہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنے مذاکراتی نمائندوں کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھی جائے لیکن بنیادی شرط یہی رہے گی کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں ایسا معاہدہ کرے جو امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے قابلِ قبول ہو۔ دوسری جانب ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جو اس کے قانونی حقوق یا خودمختاری کو متاثر کرے۔تہران کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ کسی بھی نئے معاہدے کے ساتھ اقتصادی پابندیوں میں مؤثر نرمی اور ضمانتیں فراہم کی جائیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ دونوں ممالک سفارتی رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں، لیکن یورینیم افزودگی، بین الاقوامی معائنوں، پابندیوں کے خاتمے اور سیکیورٹی ضمانتوں جیسے اہم معاملات پر اختلافات بدستور موجود ہیں، جس کی وجہ سے کسی نئی نیوکلیئر ڈیل تک پہنچنا آسان نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button