Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے طویل عرصے سے زیرِ گردش پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی لانچ میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سپلائی چین سے متعلق مسائل بتائے جا رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل رواں سال ستمبر میں اپنے نئے فولڈ ایبل آئی فون کی رونمائی کر سکتا ہے، تاہم محدود پیداوار کے باعث بیشتر صارفین کو یہ ڈیوائس 2027 تک دستیاب نہ ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ممکنہ طور پر آئی فون الٹرا کے نام سے متعارف کرائے جانے والے اس فون میں 5.5 انچ کی بیرونی اسکرین جبکہ فولڈ کھولنے پر 7.8 انچ کی بڑی ڈسپلے ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button